ویب ڈیسک: مفتی قومی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی مشروط پیشکش کردی ۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکار دودی خان کی جانب سے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی سے انکار کے بعد مفتی قوی نے شادی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔
ایک پوڈکاسٹ میں خاتون پوڈکاسٹر نے کہا کہ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ کسی پاکستانی مولوی سے شادی کریں گی،کیا آپ ان سے شادی کے خواہش مند ہیں۔اس پر مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ حاضر ہیں، وہ ان سے ایک سوال کریں گے کہ کہیں وہ کسی کے نکاح میں تو نہیں ہیں۔
اس موقع پر مفتی قوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک شرط پر راکھی ساونت سے شادی کریں گے، اگر میری والدہ مجھے اس کی اجازت دیں گی کیوںکہ میری والدہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ جو بھی نکاح کرنا ہے ان سے پوچھ کر کرنا ہے اور کسی کو اپنے نکاح کی تعداد نہیں بتانی۔
خیال رہے کہ تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چند روز قبل پاکستان میں شادی کا اعلان کیا تھا۔
