لائف انشورنس منصوبہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ویلنٹائن ڈے پر لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ویلنٹائن ڈے پر لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو بندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم اس بار پورے صوبہ سے عوام سے مل کرانہیں لائف انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ لائف انشورنس منصوبے کے تحت 60سال سے اوپر اور اس سے کم عمر والوں کو 5لاکھ روپے ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں ہوا جس کا مطلب صحت کا نظام بہتر ہوا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نگراں حکومت میں ادویات کی خریداری 12 ارب روپے تھی جسے کم کرکے 5 ارب پر لائے ہیں صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 8گواہان کے بیانات قلمبند