لکی مروت میں امام مسجد قتل

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد قتل

ویب ڈیسک: لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقہ درہ پیزو میں پیش آیا جہاں 6مسلح افراد نے عشاء کی نماز کی تیسری رکعت کے بعد مسجد سے امام مسجد قاری ثناء اللہ کو باہر لے کر قتل کردیا ۔
مقتول نجی سکول میں انگلش کے استاد جبکہ اپنے گائوں پہاڑ خیل پکہ کی امن کمیٹی کے سرکردہ رکن بھی تھے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع