آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں

ویب ڈیسک: آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ 60سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں آگئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں60سال کا بد ترین سیلاب آیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں 1ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے بعد دریائوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ جبکہ بجلی کے پول گرنے سے سینکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی۔
حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ ،3اہلکار شہید ،3زخمی