ویب ڈیسک: پاکستان کا بیرونی تجارت میں خسارہ 13.38 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ،جولائی سے جنوری کے دوران تجارتی خسارے میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سات ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا، جس کی مجموعی مالیت 19.55 ارب ڈالر رہی۔
دوسری جانب، درآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث درآمدی حجم 33 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
تجارتی خسارہ اس وقت بڑھتا ہے ملکی درآمدات، برآمدات سے زیادہ ہوں۔رواں سال جنوری میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 2.21 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے کے باعث معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
