پولیس کی خالی چیک پوسٹیں مسمار

کرم میں شر پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹیں مسمار کردیں

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شرپسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹیں مسمار کرکے ویڈیو جاری کردی ۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل اس چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کر دیا گیا تھا، جاری کردہ ویڈیو میں شر پسندوں کو خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
چیک پوسٹوں کی مسماری کے بعد شر پسندوں نے پاکستانی پرچم کو اتار کر اپنی جھنڈا بھی پہاڑی پر لگا دیا۔
پولیس کے مطابق چیک پوسٹ کو لوٹ کر آگ لگا دی گئی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ لوٹنے اور جلانے کے الزام میں دس سے زائد افراد کو پکڑ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رستم کے پہاڑی علاقہ ملندری میں آپریشن، بھاری ہتھیار برآمد