عمران خان کا خط نہیں ملا

آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا، سکیورٹی ذرائع

ویب ڈیسک: سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا ۔
سیکیورٹی ذرائع نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعطظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھا گیا خط موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اسٹبلشمنٹ کو ایسے خط میں کوئی دلچسپی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا،پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی، اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔
واضح رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پالیسیوں پر نظرثانی کیلئے خط لکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا