ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کی ترقی کیلئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس 6فروری کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ۔
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کریں گے ۔
اجلاس میں 18 مختلف محکموں کے گریڈ 16 سے 19 تک کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی جائے گی ۔
مراسلے کے مطابق اجلاس میں سرکاری ملازمین کی جانب سے عدالت کئے گئے 2 کیسز کے آرڈرز کابھی جائزہ لیا جائے گا ۔
