ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی بیورو کریسی میں تقرریاں و تبادلے کردیئے گئے ،جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
محکمہ انتظامیہ امور خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17کے خائب گل کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر داسو اپر کوہستان تعینات کیاگیا ،خائب گل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن تورغر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے محمد سجاد اسسٹنٹ ٹو کمشنر ڈی آئی خان تعینات کئے گئے محمد سجاد پرائیویٹ سیکرٹری آفس آف کمشنر ڈی آئی خان فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
