موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی تصادم

ڈی آئی خان :موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،2خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان پہاڑ پور میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم ہواجس کے نتیجے میں 2خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئیں۔
حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر جاں بحق خواتین کی نعشوں اور اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی میزبانی میں مجلس مشاورت آج منعقد ہوگی،بیرسٹر سیف