ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم خیر مقدم کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے اور کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں، ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہے تو ہم خیرمقدم کریں گے۔
فوجی قیادت سے رابطے میں ہونے کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن عامہ پر تھی، اس کے علاوہ کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔
