ویب ڈیسک: ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغواء کیا جانے والے پولیس اہلکار بخیر و عافیت گھر پہنچ گیا ۔
پولیس ذرئع کے مطابق ٹانک کے تھانہ کی حدود گاؤں علی خیل میں چھٹی پر گھر جانے والے نور زمان نامی پولیس اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا تھا ۔
پولیس اہلکار کے اغواء کا سنتے ہی اہلیان علی گائوں کے رہائیشیوں نے مغوی کی بازیابی کے لئے چغہ پارٹی قریبی دیہات کی طرف روانہ کی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق ا ہلیان علاقہ نے مغوی پولیس اہلکار کو بازیابی کے لئے بروقت سینکڑوں افراد پر مشتمل چغہ پارٹی تشکیل دیا تھا جس پر اغواء کار مغوی پولیس اہلکار کو چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
