وفاقی وزرا کی تنخواہوں

وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع ،سمری تیار کرلی گئی

ویب ڈیسک: اراکین پارلیمنٹ کے بعد وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑا اضافہ متوقع ہے جس کے لئے سمری بھی تیارکرلی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الائونس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترمیم 1975 کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔
شق تین وزرا کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا اب سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے، اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ وزرا ء کے الائونس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ترمیم کے بعد وزرا کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا سمیت 10ملکوں سے مزید 139پاکستانی بے دخل