خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ

خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ مکمل طورپر ختم ہو چکی ہے ، ایمل ولی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ مکمل طورپر ختم ہو چکی ہے ۔
کرک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت،صوبائی خودمختاری اور امن کے لئے ہر قربانی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگری کا خاتمہ ضروری ہے، ورنہ حالات پھر 2007 جیسے بنتے جارہے ہیں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کریں، ہماری لڑائی مذہب کی نہیں بلکہ وسائل اور حقوق کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان منتوں پر اتر آیا ہے، جلد پیر پڑنے والا ہے، 9 مئی کا فیصلہ جلد آنے والا ہے اس میں بھی سزا ہوگی۔
ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن میں کبھی آر ٹی ایس تو کبھی بھاری پیسوں کے عوض راستہ روکا جاتا ہے، خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے 3نکات جمہوریت،صوبائی خودمختاری اور امن کے لئے ہر قربانی دیں گے، ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی بات کی ہے، پیکا ایکٹ کی بھر پور مخالفت کی مگر حکومت نے پاس کیا، پیکا ایکٹ میں ترمیم میڈیا کی خودمختاری پر وار ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے کوئی خط تحریر نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل