ادویات کی قیمتوں

ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد تک اضافہ ،علاج نا ممکن

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد تک اضافہ ہو گیا جس کے باعث عام شہریوں کیلئے علاج نا ممکن ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ادویات مہنگی ہونے کے بعد وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510روپے جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے کی ہو گئی ، کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔
دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری سیڈ سیرپ 281سے 560 روپے، گریوینیٹ انجکشن 253 سے 625 روپے، پلمونول سیرپ 149 سے 165 روپے اور انسڈ گولیاں 276 سے 325 روپے تک پہنچ گئی ۔
پونسٹان گولیوں کی قیمت 736سے بڑھ کر 931روپے، بریکسین گولیاں 600سے 650روپے، ٹنورمن گولیاں 260 سے 313 روپے اور ایرینک گولیوں کی ڈبی 549 سے 686 روپے کی ہو چکی ہے۔
سب سے زیادہ اضافہ ایول انجکشن کی قیمت میں دیکھا گیا، جس کی قیمت 432 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی، یعنی 233 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  آزاد ریاست کا قیام مسترد، سعودیہ اپنی سرزمین پر فلسطینیوں کو جگہ دے، یاہو