7افراد کی حالت غیر

سوات میں زہریلی خوراک کھانے سے 7افراد کی حالت غیر

ویب ڈیسک: سوات میں زہریلی خوراک کھانے سے 7افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ سوات کی تحصیل مٹہ میں پیش آیا جہاں زہریلی خوراک کھانے سے 7افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔
متاثرہ افراد میں پانچ بچے ، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
دو بچوں کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سیدو شریف ہسپتال بھجوادیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش شروع، موسم مزید سرد