doctor dies of corona virus

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد جاں بحق ہوئے

پشاور: محکمہ صحت کے مطا بق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 843 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے636 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 633 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 333 مریض صحت یاب ہوئے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 6869 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی7 ہزار828 ہوگئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 413 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 15 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 273 افراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر