.ویب ڈیسک: اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس کریم آغا خان چل بسے
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 88 سالہ پرنس کریم آغا خان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے، پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں پیشوا تھے، انکی نماز جنازہ اور تدفین بھی لزبن میں ہی ادا کی جائے گی.
ذرائع کے مطابق اسماعیلی کمیٹی کے پیشوا پرنس کریم آغاز خان کے جنازے اور تدفین کی تاریخ اور وقت کا اعلان انتظامات کو حتمی شکل دیئے جانے جکے بعد کیا جائے گا۔
روایات کے تحت ان کے جانشین یعنی اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں پیشوا کو نامزد کر دیا گیا، یہ نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں کی تھی۔ یاد رہے کہ پرنس کریم آغا خان چل بسے، انہوں نے اپنی وصیت میں اپنے جانشین کا اعلان کر رکھا ہے، وصیت کے مطابق وہی اب ان کے دیگر معاملات سمبھالیں گے.
