ویب ڈیسک: 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور انہیں اس معاملے پر مکمل بریفنگ بھی دی، اس موقع پر صوبائی وزیر و صدر مالاکنڈ ریجن فضل حکیم خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوابی جلسے کی تیاریوں سے حوالے سے پلان شیئر کیا، اس موقع پر وزیراعلی نے ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کرا دی۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ یاد رہے کہ 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر نے وزیراعلی سے ملاقات کی اور اس حوالے سے مکمل غور کیا گیا.
