ویب ڈیسک: پاراچنار کے دیگر علاقوں میں جہاں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے، وہیں پاک افغان سرحد کے قریب گیدو و پیواڑ میں بنکرز مسماری بحی شروع کر دی گئی ہے. اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریقین کے بنکرز مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پاک افغان سرحد کے قریب دیہات گیدو و پیواڑ میں بنکرز مسماری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اب تک اس علاقے میںدو بنکرز مسمار کر دیئے گئے ہیں.
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہاڑوں پر بنائے گئے بنکرز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک 30 سے زیادہ بنکرز مسمار کئے جا چکے ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 5 حساس مقامات پر فریقین کے 250 سے زائد بنکرز ہیں. دوسری جانب تاجر برادری نے امید ظاہر کی ہے کہ آج ٹل سے پاراچنار گاڑیوں کا قافلہ پہنچانا متوقع ہے، جبکہ اس کےساتھ ساتھ پاراچنار اور پشاور و ہنگو میں پھنسے طلباء ، مسافروں اور مریضوں کیلئے بھی جلد اقدامات کئے جائیں گے.
یاد رہے کہ پاراچنار میں شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس دوران جہاں لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں، وہیں علاقے میں قیام امن کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں.
