ویب ڈیسک: یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میںوزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آزادی کی اس جدوجہد میں ہم کشمیری عوام کیساتھ ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آزادی کشمیرکے عوام کا بنیادی حق ہے۔
انہوںنے کہا کہ آزادی کی اس جدوجہد میں ہم کشمیری عوام کیساتھ ہیں،آج کےدن ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں، عالمی برادری کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کے لئے اپنا کردار ادا کرے.
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیرکے حل سے وابستہ ہے ، اس کے بغیرخطے میں دیر پاامن کا قیام ممکن ہی نہیں، مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام جس طرح ایک طویل عرصے سے آزادی کیلئے جدو جہد کر رہےہیں، اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی، وہ بڑی بہادری سے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ہم حق آزادی کےحصول کیلئے کشمیری عوام کی بہادری،استقامت اورثابت قدمی کوسلام پیش کرتے ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانےکےلئےبھارت آئےروزنئے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے،ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگرتنظیموں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں.
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح موثراندازمیں کشمیرکا مسئلہ اُٹھایا، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہم بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق آزادی کی اس جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں.
