ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کشیمر ڈے کے حوالے سے ریلی میںشرکت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر خاموشی افسوسناک ہے، مسلم امہ کو یکجا ہونا پڑے گا، یاد رہے کہ یوم کشمیر کے موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کی موجود نہیں تھے، ان کی جگہ ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی.
پشاور میںمنعقدہ ریلی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی بھی شرکت کی، ریلی میں سکول کےبچوں سمیت سول سوسائٹی اور تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،ریلی میں کشمیربنے کا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے.
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم کشمیر ریلی میں شرکت کے موقع پر کہا کہ آج ہم سب ایک جگہ پر ایک ہی مقصد کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر پر خاموشی افسوسناک ہے، اس سلسلے میںمسلم امہ کو یکجا ہونا پڑے گا. مسلم امہ کو اس مسئلے پر غور کرنا پڑے گا ،مسلم امہ کو یکجا ہونا پڑے گا .
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر ادارہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے،سب نے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی .
