ویب ڈیسک ضلع صوابی میں مرغز اتحاد کاشکاران کا زرعی ٹیکس کیخلاف احتجاج، صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکس کو مسترد کر دیا۔
مرغز اتحاد کاشکاران کا زرعی ٹیکس کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، احتجاجی مظاہرہ میں اتحاد کاشکاران کے مرکزی عہدیداران اور مقامی زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاج میں تحصیل چیئرمین عطاءاللہ خان،اتحاد کاشکاران کے رہنما اقبال خان، لیاقت یوسفزئی، فضل ربی، عارف خان اور احمد جان کی بھی شرکت۔ مقررین نے زرعی انکم ٹیکس کو کسان دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
