خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں‌ریلیاں

یوم کشمیر، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں‌ریلیاں، تقاریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: یوم کشمیر کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں‌ریلیاں نکالی گئیں، اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا.
یوم کشمیر کی مناسبت سے صوابی میں سرکاری سطح پر ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے پاکستان ژندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی میں سول اور پولیس حکام سمیت سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔
چیرمین رحیم جدون کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر عہد کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام ہر لمحہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر ڈے تجدید عہد کا دن بھی ہے۔ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے۔
نوشہرہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی
ضلع نوشہرہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی، اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ڈاکٹر احمد شیرزمان ڈوگر نے یوم کشمیر ریلی کی قیادت کی، جبکہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے دیگر افسران وملازمین، جملہ سرکاری محکموں کے افسران، وکلاء، تاجرتنظیموں، علماء ومشاٸخ، سول سوساٸٹی اور سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے آج 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلٸے شوبرا چوک تا کچہری چوک یوم یکجہتی ریلی/ واک کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شر کاء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کا ڑد اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ ریلی شروع ہونے سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گٸی۔
کشمیری عوام سے یکجہتی کے حوالے سے چارسدہ میں تقریب کا انعقاد
کشمیری عوام سے یکجہتی کے حوالے سے چارسدہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے ڈپٹی کمشنر قیصر خان، ڈی پی او سلیمان ظفر، کرنل عابد عزیز اور دیگر نے خطاب کیا۔ سکول بچوں نے کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے اور تقاریریں پیش کئے، کشمیر۔ ہماری شہ رگ ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ پر سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ بے حسی کا شکار ہے۔
تقریب کے شرکاء نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، آج کا دن مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، کشمیر بنے گا پاکستان آزادی کشمیریوں کا حق ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حقِ خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے! عالمی برادری نوٹس لے۔
یاد رہے یوم کشمیر کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں‌ریلیاں نکالی گئیں، اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا.
ضلع باجوڑ سول کالونی خار میں واک کا انعقاد
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلع باجوڑ سول کالونی خار میں واک کا انعقاد کیا گیا، واک میں تحصیل ایڈمنسٹریشن، ٹی ایم اے کے اہلکار، قبائیلی ملکانان، طلباء اور سرکاری اہلکار شامل تھے۔ واک کے دوران "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بھی لگائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم بند کیا جائے۔
تخت بھائی، یومِ یکجہتی کشمیر نہایت جوش و خروش کیساتھ منایا گیا
ملک کی دیگر حصوں کی طرح تحصیل تخت بھائی میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد، تحصیل میونسپل آفیسر رحمان شیر اور دیگر کی قیادت میں تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر ایک ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں فلیکس اٹھا رکھے تھے جس پر یوم یکجہتی کشمیر اور کشمیری کے نہتے مسلمان بھائیوں کے حق میں مختلف نعریں درج تھے۔ شرکاء کا پاکستان ذندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کی زبردست نعرہ بازی کی۔
مالاکنڈ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع مالاکنڈ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، اور اس سلسلے میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ سے بٹ خیلہ بازارتک ریلی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام اورسول سوسائٹی نے شرکت کی۔
مہمند میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا
قبائلی ضلع مہمند میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مشران نے کہا کہ پانچ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ فورس کیساتھ امن کے خاطر کھڑے رہینگے۔
ہری پور میں ہوم یکجہتی کشمیر، ریلیوں کا اہتمام کیا گیا
ضلع ہری پور مین بازار سے چوک صدیق اکبر تک ریلی نکالی گئی، اس دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
سکولوں، کالجوں کے بچوں سمیت یونیورسٹی آف ہری پورمیں بھی ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا، 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ریلیوں کے شرکاء کی طرف سے نعرے لگائے گئے۔
پاراچنار میں کشمیر ڈے کے حوالے سے ریلی و تقاریب کا انعقاد
ویب ڈیسک: ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار میں کشمیر ڈے کے حوالے سے ریلی و تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ارشد افریدی نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی جاری رہیگی ریلی میں سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ارشد افریدی نے کی، ریلی میں ڈیفینس،سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعدادنےشرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔
یاد رہے یوم کشمیر کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں‌ریلیاں نکالی گئیں، اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا.
مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا
جنوبی وزیرستان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرے۔ شرکاء نے انڈین آرمی کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
سیمینار کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کے حقوق کی جنگ آخری حد تک لڑے گی۔
جمرود باب خیبر کے مقام پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی
ضلع خیبر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائیں۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں ضلعی انتظامیہ سمیت قبائلی عمائدین و نوجوانوں نے شرکت کی۔
رستم میں کشمیر ڈے پر واک کا اہتمام، شرکاء کی بھرپور شرکت
ضلع مردان کے علاقے رستم میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحصیل کمپلیکس میں واک کا انعقاد کیا گیا، اس دوران "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے لگائے گئے، واک میں تحصیل ایڈمنسٹریشن اور ٹی ایم اے کے اہلکار موجود تھے۔
اے سی رستم قاضی بن آمین نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم بند کیا جائے۔
چمن: کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح چمن میں بھی کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے شروع ہوکر پریس کلب سے ہوتے ہوئے مال روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کےآفیسران،سایسی و قبائلی عمائدین،سول سوسائٹی،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی کثیر تعدادنےشرکت کی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کا 31مقدمات میں پولیس کے سوالات کے جوا بات دینے سے انکار