روس سے جنگ میں 45 ہزار

روس سے جنگ میں 45 ہزار سے زائد فوجی ہلاکت ہوئے، زیلینسکی

ویب ڈیسک: یوکرین کے صدر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے جنگ میں 45 ہزار سے زائد فوجی ہلاکت ہوئے ہیں۔ جنگ میں ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ فروری 2022 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں یوکرین کے 45 ہزار 100 فوجی میدان جنگ میں اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تین سالہ جنگ میں 3 لاکھ 90 ہزار کے قریب فوجی زخمی ہوئے، جبکہ ان کی اصل تعداد اس سے تھوڑی بہت مختلف ہو سکتی ہے، کیونکہ ابھی حالات ایسے ن ہیں ہم روسی بمباری کا شکار بننے والوں کو نکال سکیں۔
ولادیمیر زیلینسکی نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں کہ اس وقت کتنے ہزار مرد جنگی قیدی ہیں جو کارروائی میں لاپتا ہیں۔ یوکرین کے ساتھ جنگ میں تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار روسی فوجی مارے گئے جبکہ 6 لاکھ سے 7 لاکھ کے درمیان روسی فوجی میدان جنگ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یاد رہے یوکرین کے صدر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے جنگ میں 45 ہزار سے زائد فوجی ہلاکت ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار