صدرِ مملکت آصف زرداری چین پہنچ

5روزہ دورے پر صدرِ مملکت آصف زرداری چین پہنچ گئے

ویب ڈیسک: 5روزہ دورے پر صدرِ مملکت آصف زرداری چین پہنچ گئے، اس دورہ کے دوران پاکستانی صدر بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ایوان صدر اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، ملاقاتوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط پر اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ ، سینیئر وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ چین پہنچ گئے۔ حکومت سندھ کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔ یاد رہے 5روزہ دورے پر صدرِ مملکت آصف زرداری چین پہنچ گئے، اس دورہ کے دوران پاکستانی صدر بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون 120دن بعد ناکام لوٹ گئیں