ویب ڈیسک: امریکہ میں گرفتار تارکین وطن کی گوانتاناموبے منتقلی کا آغاز کر دیا گیا، وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کے امریکی صدر کے اعلان کے بعد ان افراد کی کیوبا میں بدنام زمانہ امریکی فوجی اڈے گوانتاناموبے منتقلی جاری ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے لے جانے والی ابتدائی پروازوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی اور پنٹاگون کو گوانتانامو بے میں خصوصی جگہ بنانے کاحکم دیا تھا۔
