ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں پولیس سے جھڑپ میں دہشتگرد زخمی ہو گیا جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہو گئے، دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر پولیس سٹیشن میلواڈ (باڑہ) میں پولیس اور دہشت گردوں کے مابین مقابلہ ہوا، علاقہ میری خیل میں پولیو ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے پر پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے دوران جہاں ایک دہشت گرد زخمی ہوا ہے، وہیں دیگر دہشت گرد فرار ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران جنگل سے دو ایس ایم جیز بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ یاد رہے ضلع خیبر میں پولیس سے جھڑپ میں دہشتگرد زخمی ہو گیا جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہو گئے.
