ویب ڈیسک: بلدیاتی نمائندوں کی حکومت کو 10فروری تک مطالبات منظوری کی ڈیڈ لائن، اس کےساتھ ہی بلدیاتی نمائندگان ایک بار پھر سے سڑکوں پر آنے کیلئے پر تولنے لگے۔
ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے صوبائی حکومت کو 10فروری تک مطالبات منظوری کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات نا مانے گئے تو 14 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گے، اور 17 فروری کو جناح پارک میں دھرنا بھی دیں گے۔
انہوں نے اپنا لائحہ عمل بتاتے ہوئے واضح کیا کہ اس کے بعد 25 فروری کو صوبے کی تمام اہم شاہراہوں کو بند کریں گے، صوبائی وزراء کی جانب سے 20 دنوں میں مطالبات حل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تاحال کچھ نہ ہو سکا۔
