ویب ڈیسک: چمپئنز ٹرافی سے قبل سہ ملکی سیریز کیلئے کیویز پاکستان پہنچ گئے، لاہور کیں ڈیرے ڈال دیئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی، سفر کرنے کے بعد آج ان کے مکمل آرام کا دن ہے۔
آرام کے بعد مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ الیون جمعے کو لاہور پہنچے گی اور ان کا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی لاہورمیں پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے، یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کیلئے کیویز پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پروٹیز جمعے کو پہنچیں گے۔
