ویب ڈیسک: ضلع کرم میںفریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار ضلعی انتظامیہ کو بتا دیا ، کمشنر کوہاٹ کو جمع کرائے گئے طریقہ کار میںبتایا گیا ہے کہ کیسے اسلحہ جمع کرایا جا سکے گا اور اس کے بعد کیا صورتحال ہوگی. ضلع کرم میں جرگے کے فیصلے کے مطابق فریقین نے اسلحہ سرکاری حکام کو جمع کروانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو بتا دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے.
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا گیا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے، جبکہ فریقین کو قانونی اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، جس کے لیے حکومت لائسنس جاری کرے گی۔ یاد رہے ضلع کرم میںفریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار ضلعی انتظامیہ کو بتا دیا ، کمشنر کوہاٹ کو جمع کرائے گئے طریقہ کار میںبتایا گیا ہے کہ کیسے اسلحہ جمع کرایا جا سکے گا اور اس کے بعد کیا صورتحال ہوگی.
