نئی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ

تمام ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں نئی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: تمام ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں نئی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ، ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں بین الاقوامی سطح پر ثابت شدہ بہترین پریکٹسز اختیار کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان، مشیر خزانہ مزمل اسلم ، سیکرٹری بلدیات اور محکمہ بلدیات کے دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو مضبوط و مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس مقصد کے لیے اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشنز میں نئی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ رواں سال جون تک تمام ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں نئی اصلاحات نافذ کی جائیں گی، اس مقصد کے لیے ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں بین الاقوامی سطح پر ثابت شدہ بہترین پریکٹسز اختیار کی جائیں گی۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا ان اداروں میں کمیٹی آف سپونسرنگ آرگنائزیشنز آف ٹریڈ وے کمیشن انٹر پرائز رسک منیجمنٹ فریم ورک نافذ کیا جائے گا، ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں انٹرنیشنل پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ سٹینڈرڈز بھی نافذ کیے جائیں گے۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نئی اصلاحات سے ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز مالی طور پر مستحکم اور انکی کارکردگی بہتر ہو جائیگی، اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ میں پہلے ہی اصلاحات نافذ ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
نئی اصلاحات سے قبل اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کا سالانہ 49 ملین روپے خسارہ تھا، اب نئی اصلاحات کے نفاذ سے اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کا سرپلس 25.7 ملین روپے ہوگا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے تمام ٹی ایم ایز اور اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں یوڈا کوہاٹ کا ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کر دی، ان اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور انکی استعداد کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ان اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے، جنید اکبر