کوہاٹ میں کل دوبارہ گرینڈ جرگہ

کرم امن کیلئے کوہاٹ میں کل دوبارہ گرینڈ جرگہ ہوگا

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلئے کل کوہاٹ میں دوبارہ دونوں فریقوں کا گرینڈ جرگہ ہوگا۔
ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ضلع میں قیام امن کے حوالے سے کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔
دوسری جانب جرگہ ممبر فخرزمان نے کہا ہے جمعرات کو جرگے میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹل پارا چنار روڈ کھولنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئَے صدر زرداری لزبن روانہ