ملک میں فسطائیت کا راج

ملک میں فسطائیت کا راج ،چادر اور چار دیواری محفوظ نہیں: علی محمدخان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں فسطائیت کا راج ہے ،چادر اور چار دیواری محفوظ نہیں ۔
مردان میں 8فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26نومبر کو ہمارے ساتھ بہت ظلم ہو،ڈی چوک میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کو ئی گروپ نہیں، گروپ ہے تو وہ عمران خان کا ہے،پارٹی پر مشکل وقت آیا تو جہازوں والے بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ9مئی اور 26نومبر کو ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا،ڈی چوک میں خون کی ہولی کھلی گئی ،شہبازشریف سیاسی کارکن ہیں تو جو ڈیشل کمیشن بنانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ ملک میں فسطائیت کا راج ہے چادر اور چار دیواری محفو ظ نہیں،کشمیر اور فلسطین کی آزادی سے پہلے اپنے ملک کو حقیقی معنوں میں آزاد کر نا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ "جیتو بازی کھیل کے" چھا گیا