پشاور میں پراسرار دھماکے

پشاور میں پراسرار دھماکے سے ایک شخص زخمی،تفتیش شروع کردی گئی

ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت پشاور میں پراسرار دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ خان رازق کی حدود میں پیش آیا جہاں محلہ خداد اد میں پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دکاندار شاگرد معمولی زخمی ہو گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی امتیاز عالم اور ایس ایچ او مدثر اقبال دیگر تفتیشی افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔
بی ڈی یو اور کرائم سین کو طلب کرکے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ۔
پولیس حکام کے مختلف واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا