پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات

محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
وزیر اعظم آفس نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے تھے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوگیا۔ وہ 88 برس کے تھے۔
پرنس کریم آغا خان کی نمازہ جنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان