ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
ڈی پی او کرک نے بتایا کہ واقعے ضلع کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پیش آیا جہاں شر پسندوں کی جانب سے پولیس چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
حملے میں ڈرائیور نقیب اور عدنان موقع پر شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار تیمور حیات ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے جہاں تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
