ہم پہلے چین کے اتحادی

ہم پہلے چین ،پھر کسی اور کے اتحادی ہیں: صدر آصف زرداری

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ ہم پہلے چین کے ا تحادی ہیں اس کے بعد کسی اور کے اتحاد ی ہیں ۔
صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال میں چینی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔
قبل ازیں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے صدرمملکت کوگارڈ آف آنر دیا اور اس موقع پر پاکستان اورچین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
صدر شی جن پنگ اورصدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی پر بات ہوئی۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھاکہ ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں پھر کسی اور کے اتحادی ہیں کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کی سرحدیں ایک جبکہ باقیوں کی ہزاروں کلومیٹردور ہیں لہذا یہ کہنا کہ پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ دوستی اتار چڑھا سے گزری ہے، انتہا پسندوں کے حملے چین سے دوستی ختم نہیں کر سکتے، پاکستان اور چین ہمیشہ دوست رہیں گے، دنیا میں کتنی بھی دہشت گردی ہو،مسائل ہوں، پاکستانی اور چینی عوام ساتھ کھڑے ہوں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے بھی پاکستان سے تعلق پرگہرے اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ چین اور پاکستان فولادی دوست اور ہرموسم کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، سی پیک کی تعمیر اورمختلف شعبوں میں تعاون دوطرفہ تعلقات کی اعلی مثال ہے۔
وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  آہنی باڑ پھاڑ کر پاکستان داخل ہونیوالے 50افغان بچے حکام کے حوالے