ٹرمپ کے بیان پر

ٹرمپ کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل ،امریکا کی وضاحت آگئی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل آنے کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس حوالے سے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیش کش کی ہے،جب غزہ کی تعمیر نو ہو رہی ہوگی تو وہاں کے لوگوں کو کہیں اور جا کر رہنے کی ضرورت پیش آئیگی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر امریکی صدر کی پیشکش کی تفصیلات پر ابھی کام ہونا ہے،پیش کش منفرد ہے اس پر سوچنا چاہییصدر کی پیشکش کوئی دشمن اقدام نہیں ہے۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاس نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ٹرمپ فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتیہیں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ غزہ میں امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے اور نہ ہی اس کا مطلب ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان اس منصوبے کی مالی معاونت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سروس بحال، کوئٹہ سے پشاور کینٹ کیلئے جعفر ایکسپریس 17روز بعد روانہ