کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر

کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ،جیل نذر آتش، سینکڑوں خواتین قتل

ویب ڈیسک:کانگو میں خون ریزی جاری ، حالات کنٹرول سے باہر گئے ،جیل نذر آتش کرنے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی کانگو میں سیز فائر نہ ہوسکی جس کے باعث حالات انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں اس دوران گوماکی گلیوں سے 2000 لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
جیل نذر آتش کرنے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے، سینکڑوں خواتین کو عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا۔
قتل عام رکوانے کیلئے خواتین نے احتجاج کیا، جنوبی کانگو کی طرف مارچ کا اعلان بھی کر دیا، کانگو کی فوجی عدالت نے باغی رہنما نانگا کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں یوم پاکستان قومی جوش و جذبےکےساتھ منایاجا رہاہے