ویب ڈیسک: غزہ کے علاقے رفح میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے وسطی رفح میں العودا اسکوائر میں ظالم اسرائیلی فوج کی جانب سے اسنائپر سے ایک بچے کو نشانہ بنایا گیاجس کے سینے پر گولی لگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے سے قبل غزہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔
غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شدید زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی بھی زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
