خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کیخلاف

خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے،محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے، قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
کرک میں پولیس چوکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔
انہوں نے پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا، خیبرپختونخوا پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں نے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیربالا، گوالدئی میں پہاڑ سے پتھر گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق