ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی کو متاثر کرنے کی ساش کررہی ہے ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ عمل کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی، یاد رہے 19 فروری کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے، پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے عمران خان اس قدر گر سکتا ہے شاید ان کے سپورٹر بھی نہیں سوچ سکتے ہیں۔
