پشاور میں فائرنگ

پشاور میں موٹر وے کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور میں موٹر وے کے قریب نامعلوم افراد فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود موٹر وے کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواردو افراد اکبر پورہ سے پشاور جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
مقتولین کی شناخت محمد شعیب اور میر اعظم کے نام سے ہوئی ،پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کیخلاف بی آر ٹی کرپشن کارروائی روک دی گئی