ٹیکس محصولات میں اضافہ

ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کی نسبت46فیصد اضافہ ہوا ،مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے کے ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اپنے بیان میں مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا)کی جانب سے جنوری کے مہینے میں بھی اضافی محصولات جمع کرنے کا روایت برقرار رکھا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ کیپرا اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا جنوری ٹیکس وصولی بڑھ کر 28.92 ارب ہوگئی،محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 46فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں میں نان ٹیکس وصولی 55 فیصد سے زیادہ ہے جس سے محصولات 50فیصد سے زیادہ ہو جائیں گے ۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی مسلسل تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں اورکیپرا حکام کو اضافی محصولات جمع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخواکوہارڈ ایریا قرار دیکرتنخواہیں بڑھائی جائیں،آئی جی کاوزیراعلیٰ کوخط