ویب ڈیسک: ٹل پارا چنار مین شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمدو رفت کیلئے بند رہی جس کے باعث اشیائے ضروریہ پر مشتمل150سے زائد گاڑیاں و ٹینکرز ہنگو میں پھنس گئیں۔
انجمن حسینیہ پارا چنار کے رہنماء سید نجات حسین نے اس حوالے سے بتایا کہ شاہراہ کی بندش کے باعث ہزاروں اوور سیز پاکستانی اور طلباء و طالبات پارا چنار میں پھنسے ہوئے ہیں جو راستے کھلنے کے انتظار میں ہیں ۔
دوسری جانب ٹریڈ یونین کے صدر نے کہا کہ علاقے میں ایندھن اور ایل پی جی نہ ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ ، ہوٹل ، نانبائی و ریسٹورنٹ سمیت کاروباری مراکز اور بینکوں کی اے ٹی ایمز مشینیں بھی مکمل بند ہیں ۔
صدر ٹریڈ یونین کا کہنا تھا کہ قافلوں میں اشیائے ضرورت آنے سے معاملات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں ،پھل اور سبزیوں کے نرخوں میں بھی کمی آئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹماٹر 150،پیاز 200،ٹینڈہ 120روپے ، شلغم 100روپے ، آلو مٹر 150روپے فی کلو کے حساب سے فروحت ہو رہے ہیں ۔
دوسری جانب سے پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر ہزار روپے فروخت ہونے کے باعث دیہات کے کرایوں میںکئی گنااضافہ ہو گیا ہے ۔
