گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ

گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کادورہ ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی عیادت کی

ویب ڈیسک:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کادورہ کرکے کرم فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی عیادت کی ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مختصر دورے پر سی ایم ایچ پشاور پہنچے جہاں انہوں نے ضلع کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی ۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکے علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر اور ممبرانِ کی تعیناتی میں تاخیر، اپوزیشن عدالت جا پہنچی