ویب ڈیسک: ترجمان سندھ حکومت کا پولیو ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ، بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ترجمان سمعتا افضال سید نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور اس دوران انہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے بھی پلائے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان کو پولیو فری بنانے کے ویزن کو آگے بڑھانے کے لیئے اپنی بھرپور کوششیں کر رہی ہے، جلد ہی پاکستان پولیو فری ملک بن جائیگا۔
