8 فروری کو عوام باہر نکلیں

کچھ بھی کر لیں 8 فروری کو عوام باہر نکلیں گے، شیخ وقاص اکرم

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایم این ایز، ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ کچھ بھی کر لیں، 8 فروری کو عوام باہر نکلیں گے۔سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف شکایت جمع کرا دی ہیں، جن میں 8 فروری کے انتخابات کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی، اس معاملے پر شبلی فراز اور عمرایوب خط لکھ چکے ہیں، لیکن اسے سیریس نہیں لیا جا رہا اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت اپنی روش برقرار رکھیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنرکا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا، ان کی موجودگی میں ہمیشہ پی ٹی آئی کو تکلیف ملی، جبکہ اس کےساتھ ساتھ فارم 47 کے نفاذ میں موجودہ الیکشن کمشنر کا مکمل کردار ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے کی پاسداری نہیں کی گئی، اس تناظر میں آج نہیں تو کل ان کو جواب دینا پڑے گا، سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف شکایت جمع کرا دیں، یہ شکایات قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب نے جمع کرائی ہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے بتایا کہ شکایت میں ایک طویل فہرست دی ہے، شکایت میں لکھا گیا ہے کہ کس طرح بانی پی ٹی آئی کی ذات کو ٹارگٹ کیا گیا، خیبر پختون خوا کے مخصوص نشستوں کا معاملہ بھی اس فہرست میں شامل ہے، ہم سے بلے کا نشان لیا گیا، پری پول ریگنگ کی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ووٹرز نے ہرصورت بانی پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دیا، لیکن ہمیں انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کو انتخابات سے قبل بہت مشکلات تھیں، یہیاں تک کہ جیلوں میں کارکنوں کے لیے کھانے لے جانے والوں کو بھی گرفتارکیا جاتا۔
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کارکنان رہا ہوتے تو دوسرا مقدمہ درج ہوجاتا ہے، انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حکومت کسی کے کہنے پر نہ چلے، اس معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے مستقبل کے لیے سوچتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایم این ایز، ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ کچھ بھی کر لیں، 8 فروری کو عوام باہر نکلیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس :زرتاج گل نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا