10تا 23 فروری پانی کی فراہمی

اسلام آباد اور راولپنڈی کو 10تا 23 فروری پانی کی فراہمی معطل

ویب ڈیسک: خانپور ڈیم صفائی کے سالانہ پروگرام کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو 10تا 23 فروری پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔
اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیسلیٹنگ آپریشن، ڈیم کی سالانہ دیکھ بھال کے پروگرام کا حصہ ہے۔ سنگجانی کے مرکزی فلٹریشن پلانٹ کی بھی اس مدت کے دوران صفائی کی جائے گی۔ راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز نے رہائشیوں، کاروباری اداروں اور تجارتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ پانی کے متبادل ذرائع کا بندوبست کریں اور اس مدت کے دوران استعمال کو کم سے کم کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خانپور ڈیم کی صفائی کے لئے ایک پرائیویٹ فرم کو ٹھیکہ دیا گیا ہے، جس نے بھاری اور چھوٹے پیمانے کی مشینری پہنچا دی ہے، خانپور ڈیم سے پانی کی سپلائی 23 فروری کو معمول کے مطابق بحال ہونے کی جائے گی۔ یاد رہے خانپور ڈیم صفائی کے سالانہ پروگرام کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو 10تا 23 فروری پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کو گیارہ ماہ کے دوران3,546مقدمات میں شکست